اسلام آباد ہائیکورٹ کے2ججز کل ایپلٹ ٹربیونل میں اپیلیں سنیں گے

Dec 31, 2023 | 17:44 PM

ایک نیوز :اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2ججز کل الیکشن ایپلٹ ٹربیونل میں امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے ۔

 ٹریبونل ریٹرننگ افسروں کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل قائم کیاگیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے شعیب شاہین ، جماعت اسلامی کے کاشف چوہدری و دیگر کل اپیلیں دائر کرینگے۔

مزیدخبریں