ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ آج ہوگا ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت جوہری فہرستوں کا تبادلہ 1988کےمعاہدے کے تحت کرتے ہیں۔آج پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا 33واں تبادلہ ہوگا ۔
پاکستان اور بھارت کے مابین یکم جنوری 1992 کو پہلی مرتبہ جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ فہرستوں کے تبادلہ کی وجہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملے کی ممانعت پر اتفاق ہے۔
سفارتی ذرائع دونوں ممالک اپنی جوہری تنصیات کی فہرستوں کا تبادلہ ہائی کمشنز کے ذریعےکرتے ہیں۔
پاکستان ،بھارت کے مابین جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ آج ہوگا
Jan 01, 2024 | 10:31 AM