ایک نیوز: نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا آغاز ہو گیا جہاں 2024 کے استقبال کیلئے تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے سکائی ٹاور پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ ہاربر برج پر لائٹ شو کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کا ہجوم موجود تھا جنہوں نے تالیاں بجا کر نئے سال کا استقبال کیا۔ لوگوں نے گلے لگا کر ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔
آسٹریلیا میں رنگا رنگ آتشبازی سے نئے سال کوخوش آمدید کہا گیا ۔لوگوں کی بڑی تعداد نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے آتشبازی کی۔
پاکستان میں سرکاری طور پر نئے سال کو سادگی سے خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نئے سال کی تقاریب پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔