سینیٹر اعظم خان سواتی کےکاغذات نامزدگی مسترد،ویڈیوبیان جاری کردیا

کیپشن: سینیٹر اعظم خان سواتی کےکاغذات نامزدگی مسترد،ویڈیوبیان جاری کردیا

ایک نیوز: سینیٹر اعظم خان سواتی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونےپرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ سے میرے کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں،پچھلے 18 ماہ میں ملک میں آئین، قانون، عدل اور انصاف کو پامال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کا آئین بنیادی فرض صاف شفاف انتخابات کا انعقاد اور تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی یقینی بنانا ہے،بد قسمتی سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے اور 80 فیصد ووٹرز کو انکے حق سے محروم کرنے کے لئے دوڑیں لگائی ہوئی ہیں جسکی شدید مذمت کرتا ہوں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ میں 20 سال سے مانسہرہ کا سینیٹر ہوں اور ناظم اعلیٰ رہا ہوں، لیکن کل جس طرح سے مانسہرہ کا گھیراؤ کیا گیا اپنی76 سالہ زندگی میں کبھی نہیں دیکھا،مانسہرہ سے میرے کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں،میں اپنے کورنگ امیدوار گستاسب کو کہتا ہوں میدان میں نکل کر پی ٹی آئی کی ترجمانی کرے،اگر میرے کاغذات نامزدگی قانون اور آئین کے مطابق مسترد ہوتے ہیں تو وہ گستاسب خان میرے کورنگ امیدوار کی حیثیت سے این اے 15 میں ترجمانی کرینگے۔

اعظم سواتی نے مزید کہا ہے کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا مجھے امید ہے ٹربیونل عدالتوں سے میرے کاغذات نامزدگی منظور ہونگے،مجھ سے منسوب تمام کیسز فرسودہ ہیں،پاکستان کے مرکزی سسلین مافیا نواز شریف کے کاغذات نامزدگی قانون اور آئین کے مطابق مسترد کروائینگے۔