لاہورپولیس نےنیو ائیر نائٹ کےحوالےسےجامع سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

لاہورپولیس نےنیو ائیر نائٹ کےحوالےسےجامع سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا
کیپشن: لاہور پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

ایک نیوز: لاہور پولیس کی جانب سے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ ے مطابق نیو ائیر نائٹ کی سکیورٹی پر6ایس پیز، 22ڈی ایس پیز 84ایس ایچ اوز اور 199لیڈیز اہلکاروں سمیت7ہزارسے زائد افسران و اہلکارڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ و ن ویلنگ،ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی روکنے کیلئے مناسب جگہوں پر ناکے لگائے جائیں گے۔

سی سی پی او لاہور نے ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینیکس کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا، نیوائیر نائٹ پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پولیس ٹیموں کے خصوصی سکواڈز تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔  ڈولفن اسکواڈ، پی آر یواور ایلیٹ فورس کی خصوصی ٹیمیں شہر بھر میں پٹرولنگ کریں گی۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ  نے لاہور پولیس کو منشیات وہ شراب کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

بلال صدیق کمیانہ نے سی ٹی او لاہور کو ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہےاور کہا کہ عوام قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں، کسی بھی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمی سے گریز کریں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ شرانگیزی سے اجتناب کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔قانون سے منافی حرکات میں ملوث شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع 15 پر دی جائے۔