ایک نیوز:علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 3 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 15ہزارایک سو 85 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 7029 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق علی جان خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز دو نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2654 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1591 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔
علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1464 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 918 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز ایک نیا ڈینگی مریض رپورٹ ہوا،پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل سات مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کا ایک مریض زیر علاج ہے۔
علی جان خان کا مزید کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔