کیڈٹ کالج وارسک میں آٹھویں سالانہ یوم والدین کی سادہ اور پروقار تقریب کاانعقاد

کیپشن: کیڈٹ کالج وارسک میں آٹھویں سالانہ یوم والدین کی سادہ اور پروقار تقریب کاانعقاد

ایک نیوز: کیڈٹ کالج وارسک میں آٹھویں سالانہ یوم والدین کی سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ کیا اور مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر کیڈٹس نے جمناسٹک اور ایتھلیٹکس کا بھی مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ تقریب میں کیڈٹس کے والدین، سول و ملٹری حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹ کالج میں تعلیم اور سپورٹس میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو میڈلز، شیلڈز اور اعزازی تلوار سے نوازا۔کیڈٹ کالج وارسک 2009 میں قائم کیا گیا۔ جہاں پاکستان بھر سے 650 طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جن میں خیبر پختونخواہ کے قبائلی اضلاع کے طلباء بھی شامل ہیں۔