پاک فوج کےخیبر پختوخوا کےدوردراز علاقوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری

کیپشن: پاک فوج کےخیبر پختوخوا کےدوردراز علاقوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری

ایک نیوز: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی کاوشوں کی بدولت خیبر پختونخواہ کے قبائلی اضلاع اور سوات، مالاکنڈ اور چترال کے دوردراز علاقوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں،باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، مالاکنڈ اور چترال میں تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھی کاوشیں جاری ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے نوجوانوں کے لئے پورا سال کھیلوں کے مختلف ایوینٹس کا انعقاد جاری رہتا ہے،کھیلوں کے ان مقابلوں میں بڑی تعداد میں ان اضلاع کے نوجوان حصہ لیتے ہیں،کرکٹ، فٹبال، والی بال، باسکٹ بال، کبڈی، سائیکلنگ، ایتھلیٹکس، رسہ کشی اور دیگر علاقائی کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں علاقہ کی عوام شرکت کرتی ہے۔

ان مقابلوں میں سب سے بڑا ٹورنامنٹ پاکستان سپورٹس فیسٹول ہے جو فروری اور مارچ کے مہینہ ان تمام اضلاع میں منعقد کیا جاتا ہے۔ جس میں ان اضلاع سے ٹیلنٹ بھی سامنے آتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ سوات اور چترال میں سرمائی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے جاتے ہیں،پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے علاقہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کے تحت نوجوانوں کو مفت کھیلوں کا سامان بھی مہیا کیا جاتا ہے،ان اقدامات کے لئے ان علاقوں کے نوجوان خوش بھی ہیں اور اس خواہش کا اظہار کرتے ہیں کہ ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد اسی طرح جاری رکھا جائے۔