ایک نیوز:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد رہے گا ۔کشمیرمیں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،مردان، صوابی ، پشاور، ڈی آئی خان اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی میں دھند ہوگی، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،لاہور ،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،جہلم،فیصل آباد میں دھند چھائی رہے گی،سرگودھا،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان اور گر دو نواح میں بھی شدید دھند ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،سکردو کا درجہ حرارت منفی 7۔گلگت منفی 5۔استور منفی 2۔اور ہنزہ منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔