ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر این اے 122 نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق سابق چیئرمین تحریک انصاف کے سزا یافتہ ہونے کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔
تحریری فیصلے کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اخلاقی پستی کے جرم میں سزا سنائی جو تاحال معطل یا کالعدم قرار نہیں ہوئی۔
فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پانچ سال کے لیے ہوئی ہے اور وہ بھی معطل یا کالعدم نہیں ہوئی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل کیا گیا، ان کے شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں اور اس وجہ سے ان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔
سابق چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سابق لیگی ایم پی اے میاں نصیر احمد نے اعتراضات دائر کئے تھے۔