ایک نیوز:سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مری کے ریسٹ ہاؤس میں رہنے پر 942 روپے بقایا جات نہیں دیےجس پر مجھے نا اہل قرار دیا گیا،یہ ایک مذاق ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بلا کر بتایا گیا مری کے ریسٹ ہاؤس میں رہنے پر 942 روپے بقایا جات نہیں دیے،942 روپے نہ دینے پر مجھے نا اہل قرار دیا گیا ہے،یہ ایک مذاق ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،50 سال میں کسی بھی ریسٹ ہاوس نہیں ٹھہرا ثابت ہو تو سیاست سے دستبردار ہو جاؤں گا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپنے حق کے لیے لڑوں گا حلقہ این اے 56 اور 57 سے الیکشن لڑنا تھا پی ٹی آئی ووٹرز کی بھی حمایت حاصل تھی،میری واضح کامیابی دیکھتے ہوئے مجھے ناہال قرار دیا گیا ہے،مجھے فیصلے کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ اپنے حق کے لیے سپریم کورٹ تک جاؤں،اپنے حق کے لیے آخری دم تک آئینی قانونی لڑائی لڑتا رہوں گا،حلقہ این اے 56 اور 57 سے قلم دوات تاریخی کامیابی سے جیتے گی۔
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ سازشی لوگ دوبارہ لندن جائیں گئے ،پی ڈی ایم کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا،ہم پاکستان میں جیں گے اور پاکستان میں مریں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا اہم ویڈیو پیغام جاری pic.twitter.com/ETZ2QXr8LM
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 31, 2023