ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ کاپاسپورٹ کےبغیرایئرپورٹ پرآنامذاق بن گیا

Dec 31, 2023 | 08:32 AM

ویب ڈیسک:بالی ووڈاداکارہریتھک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان اور اُن کے بوائے فرینڈ ارسلان گونی کا پاسپورٹ کے بغیر ایئرپورٹ آنے پر مذاق بن گیا۔
تفصیلات کےمطابق ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ اپنےبوائےفرینڈارسلان گونی کےساتھ ممبئی ایئرپورٹ پہنچی توجب سیکیورٹی کی جانب سےان سےپاسپورٹ مانگاگیاتودونوں کواپنابیگ چیک کرنےکےبعدیادآیاکےپاسپورٹ توگھربھول آئےہیں جس وجہ سےان کوواپس جاناپڑا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق سوزین خان اور ارسلان شرمندہ ہوتے ہوئے وہاں سے اپنا سامان لیکر اپنی گاڑی میں واپس آگئے، یہ سارا منظر ایئرپورٹ پر موجود بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز نے کیمرے میں ریکارڈ کرلیا۔
میڈیا کے فوٹوگرافرز کے سامنے سوزین خان اور ارسلان شرمندہ نظر آئے، اُنہوں نے میڈیا کو ویڈیو بنانے سے بھی روکا لیکن وہ ہنستے ہوئے دونوں کی ویڈیو بناتے رہے اور پھر یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوزین خان اور اُن کے بوائے فرینڈ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ اور دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں