ویب ڈیسک:3چینی شہریوں نےایک منٹ میں سب سےزیادہ اورڈبل انڈراسکپس چھلانگیں لگانےکاعالمی ریکارڈقائم کردیا۔
تفصیلات کےمطابق 3چینی شہریوں نےقلیل وقت میں سب سےزیادہ رسی کودنےکاعالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے3 شہری جو کہ رسی کودنے والے چیمپیئنز بھی ہیں، کی ٹیم نے اس وقت عالمی ریکارڈ توڑ دیا جب ٹیم کے ایک رکن نے1 منٹ میں 176 ڈبل انڈر سکپس کے ساتھ ساتھ ایک اور چھوٹی رسی پر بھی چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا۔
لمبی رسی کو ٹیم کے کوچز وانگ ہوانان اور کان کنگرو نے تھام رکھا تھا جبکہ کان کنگرو کی بیٹی لیو ژن ژو نے اپنے ہاتھوں میں ایک اور مگر چھوٹی رسی کو پکڑا ہوا تھا۔
لیو ژن ژو نے دونوں رسیوں پر1 منٹ میں ایک ساتھ176 چھلانگیں لگائیں اور قلیل مدت میں سب سے زیادہ ڈبل انڈر سکپس کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا۔ ماں اور بیٹی دونوں 2022 ایشین چیمپئن شپ میں چینی قومی جمپ روپ ٹیم کی رکن رہ چکی ہیں۔
ایک منٹ میں زیادہ رسی کودنےکاورلڈریکارڈقائم
Dec 31, 2023 | 06:40 AM