ویب ڈیسک:انگلینڈکی شہری خاتون اپنےگھرمیں مردہ پائی گئیں جن کوہسپتال منتقل کیاگیاتقریباً40منٹ کےبعدخاتون نےزندہ ہوکرڈاکٹروں سمیت سب کوحیران کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کہتےہیں کے”جسےاللہ رکھےاس کون چکھے“ایساہی ایک واقعہ انگلینڈمیں پیش آیاہے،جہاں پرایک خاتون 40منٹ تک مردہ رہنےکےبعددوبارہ زندہ ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ایک شہری خاتون جوکے3 چھوٹے بچوں کی ماں ہیں۔ وہ اپنے گھر پر موجود تھیں جب ان کے ساتھ یہ حیران کُن واقعہ پیش آیا۔ ان کے شوہر اسٹو بھی اس وقت ان کے ساتھ گھر پرموجود تھے۔
اچانک اسٹو نے دیکھا کہ کرسٹی لاؤنج میں رکھے صوفے پر بےحس و حرکت پڑی ہیں۔ جب اسٹو نے ان کی نبض چیک کی تو اس نے حرکت کرنا بند کردی تھی جس کا مطلب تھا کہ وہ مرچکی ہیں۔
اسٹو فوراً انہیں ہسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے کچھ دیر تک ان کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد وہ مایوس ہوگئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کو دل کا دورہ پڑا تھا۔
ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد کرسٹی کے اہلخانہ اور عزیزوں کو کہہ دیا تھا کہ ان کی جان بچنا مشکل ہے، یہاں تک کہ کرسٹی کے شوہر اسٹو کو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ خاتون کے جنازے کے انتظامات کرنا شروع کریں تاہم جب کرسٹی کو ہوش آیا تو ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے تھے۔
40منٹ تک مردہ رہنےکےبعدخاتون زندہ،ڈاکٹرسمیت سب حیران
Dec 31, 2023 | 06:12 AM