چین:میزائل یونٹ سےمنسلک4جرنیلوں سمیت9فوجی اہلکاربرطرف

چین:میزائل یونٹ سےمنسلک4جرنیلوں سمیت9فوجی اہلکاربرطرف
کیپشن: China: 9 military personnel including 4 generals attached to Missile Unit dismissed

ویب ڈیسک:چینی پارلیمنٹ نے میزائل یونٹ سےمنسلک4فوجی جرنیلوں سمیت9اعلیٰ فوجی اہلکاروں کوبرطرف کردیا۔

تفصیلات کےمطابق چین کی پارلیمنٹ نےمیزائل یونٹ سےمنسلک4جرنیلوں سمیت9اعلیٰ فوجی اہلکاروں کو برطرف کردیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق چین کی پارلیمنٹ سےمعطل شدہ9 اعلیٰ فوجی اہلکاروں میں 4کاتعلق اسٹرٹیجک میزائل یونٹ سےہے،نئےوزیردفاع کی تعیناتی کےبعدسےیہ برطرفیاں عمل میں آئی ہیں۔
چین کےسرکاری میڈیاکےمطابق 9 فوجی اہلکاروں کو اچانک برطرف کرنے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ چینی وزیردفاع لی شانگفو کورواں سال اکتوبرمیں اچانک عہدےسےبرطرف کردیاگیاتھااورپھران کی کوئی اطلاع نہیں کےوہ کہاں پرہیں۔
حالیہ برطرفیوں کو فوجی اسٹیبلشمنٹ میں اعلیٰ سطح پر ری اسٹرکچرنگ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔