گڈوپاورپلانٹ کی500کےوی لائن میں دھماکا،بجلی کابڑابریک ڈاؤن

گڈوپاورپلانٹ کے500کےوی لائن میں دھماکا،بجلی کابڑابریک ڈاؤن
کیپشن: Explosion in 500 KV line of Good Power Plant, major power breakdown

ویب ڈیسک:گڈوپاورپلانٹ کی500کےوی لائن میں دھماکاہونےسےمتعددعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق کشمورمیں گڈوتھرمل پاورپلانٹ کے500کےوی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکاہواہے۔
ذرائع کےمطابق دھماکےکےبعد500کےوی کی لائن میں آگ لگ گئی،جس سے500کےوی کی تمام لائنیں ٹرپ کرگئیں ،لائنیں ٹرپ کرنےسےسندھ،بلوچستان اورپنجاب کےکئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
ذرائع کےمطابق آگ لگنےسےکروڑوں روپےکانقصان ہواہے،انتظامیہ کی جانب سےگڈوپلانٹ کے500کےوی گریڈاسٹیشن میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے،فائربریگیڈکےعملےنےآگ پرقابوپالیا۔