کبیروالا:گھریلوجھگڑےپرشوہرنےبیوی کوموت کےگھاٹ اتاردیا

کبیروالا:گھریلوجھگڑےپرشوہرنےبیوی کوموت کےگھاٹ اتاردیا
کیپشن: Kabirwala: The husband killed his wife in a domestic dispute

ایک نیوز:کبیروالامیں گھریلوجھگڑےپرشوہرنےبیوی کوموت کےگھاٹ اتاردیا۔
تفصیلات کےمطابق کبیروالامیں نواحی علاقے کھوہ ملکہ آلہ باٹی بنگلہ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے بیوی کو قتل کر دیا۔
ذرائع کےمطابق گھریلو جھگڑے کی وجہ سے شوہر نے بیوی کو قتل کیا ،مقتولہ کی شناخت سونیا کے نام سے ہوئی ، جوکہ دوبچوں کی ماں تھی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاش کوپوسٹ مارٹم کیلئےٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کیاگیا۔
 میڈیکل آفیسر کےمطابق گلا دبنے اور شدید تشدد کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔
پولیس کےمطابق موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےہیں،ملزم قتل کرنےکےبعدجائےوقوعہ سےفرارہوگیا،ملزم کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں۔