سجاول:شادی شدہ خاتون کی لاش برآمد

Dec 31, 2023 | 01:54 AM

ایک نیوز:سجاول میں صوفی کی حویلی سےشادی شدہ خاتون کی لاش برآمدہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سجاول کےعلاقےجھوک شریف میں صوفی کی حویلی سےشادی شدہ خاتون کی لاش برآمدہوئی ہے۔
مقتولہ کےوالد غلام شبیر کاکہناتھاکہ میری بیٹی کو صوفی غیور اور اس کی والدہ نے شدید تشدد کرکےقتل کیاہے، مجھے بیٹی سے ملنے تک نہیں دیا گیا، بیٹی کو لوہے کی راڈ سے حملہ کر کے مارا گیا ہے اور اس کے بال کاٹ دیے گئے۔
 غلام شبیر کامزیدکہناتھاکہ میری بیٹی کو باتھ روم میں بند کر دیا گیا ،پولیس نےمقدمہ درج کرنےسےانکارکردیا،بیٹی کےساتھ ظلم ہواہے۔
پولیس کےمطابق مقتولہ کےشوہرکوگرفتارکرلیاہے، معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں