حافظ آباد:تیزرفتارکارکی ٹرالرسےٹکر،حادثےمیں1جاں بحق،دوسرازخمی

Dec 31, 2023 | 01:25 AM

ایک نیوز:حافظ آبادمیں تیزرفتارکارکی ٹرالرسےٹکرکےنتیجےمیں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق حافظ آبادمیں جلالپوربھٹیاں مین روڈ ہیڈقادرآباد پر کارروڈپرکھڑےگنےوالےٹرالرسےٹکراگئی،حادثےمیں ایک نوجوان موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ دھنداورتیزرفتاری کےباعث پیش آیا،جس میں کارنےسڑک کنارےکھڑےگنےوالےٹرالرکوپیچھے سےٹکرماردی،حادثےکےنتیجےمیں ایک نوجوان موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہیں ریسکیوٹیمیں جائےوقوع پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا، جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق ہونےوالےمقتول کی شناخت حافظ عدیل کےنام سےہوئی ہےجوجلالپوربھٹیاں کا رہائشی ہے۔

مزیدخبریں