ایک نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ مایوس کن صورتحال کے باوجود پر امید ہوں 2023 کا الیکشن جیتیں گے۔
سال نو کے آغاز پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سال 2022 میں بہترین کارکردگی والی حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ملک کو مجرموں کے حوالے کیا گیا، انہوں نے خود کو این آر او ٹو دیا، ملک کی معیشت کو نیچے گرایا۔ 75 فیصد عوام نے ضمنی الیکشن میں ہماری حمایت کی۔
سال 2022:”بیک وقت بہترین اور بدترین تھا“۔ذاتی مفاد میں گُندھی ایک سازش کے ذریعے بہترین معاشی کارکردگی دکھانےوالی حکومت کو ہٹایا گیا اور پاکستان کومجرموں کےایک گروہ کےحوالےکر دیا گیا۔اس گروہ نےمعیشت زمیں بوس کی،خود کو NRO-2 دیا اور نیب قانون میں ترامیم کے ذریعےتمام وائیٹ کالر
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 31, 2022