شرجیل میمن کا فواد چودھری کوقانونی نوٹس بھجوانے کااعلان

Dec 31, 2022 | 23:16 PM

ایک نیوز:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ایم پی ایز کی خریداری کا الزام عائد کرنے پر   پاکستان تحریک انصاف   کے رہنما  فواد چودھری کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے فوادچودھری کے الزام کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کو لیگل نوٹس بھیج رہا ہوں۔ الزام ثابت کریں ورنہ عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ فواد چودھری نے دعویٰ کیا تھا کہ  پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور ناصر شاہ  نے تحریک انصاف کی دو خواتین ایم پی ایز کو خریدنے کیلئے پیسوں کی آفر کی ہے۔

 

مزیدخبریں