برفانی طوفان نے نیاگرا آبشار کو بھی جمادیا  

برفانی طوفان نے نیاگرا آبشار کو بھی جمادیا  
کیپشن: The blizzard also froze Niagara Falls

   ایک نیوز: ریاست ہائے متحدہ امریکا کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید برفانی طوفان نے کینیڈا اور امریکا کی سرحد پر واقع نیاگرا آبشار کو بھی جمادیا۔برف کی موٹی تہہ جم گئی۔

وڈیوز اور تصاویر میں نیاگرا آبشار کے ارد گرد برف اور برف کی موٹی تہیں دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ جزوی طور پر جمی آبشار سے پانی بھی تیزی سے بہتا ہوا نظر آرہا ہے۔

 نیویارک اور اونٹاریو کی سرحد پر واقع نیاگرا آبشار دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔امریکا میں قریباً ایک ہفتہ قبل شدید برفانی طوفان سے 63 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔