شہر قائد میں ہر چیز مافیاکے قبضے میں ہے،گورنرسندھ

شہر قائد میں ہر چیز مافیاکے قبضے میں ہے،گورنرسندھ
کیپشن: Everything in Shahr Quaid is under the control of the mafia, Governor Sandhu

ایک نیوز نیوز: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں بجلی ہے نہ گیس ہے، ہر چیز مافیا کے قبضے میں ہے، کراچی کے شہریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

کامران ٹیسوری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ  کراچی کے شہریوں کے دل زخمی ہیں، مرہم رکھنے والا کوئی نہیں۔ ہمیں خود اپنا حق حاصل کرنا ہوگا۔ کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔ ایک موبائل کی خاطر بچوں کو ماؤں سے چھینا جا رہا ہے۔ شہر میں سٹریٹ کرائمز بڑھ رہے ہیں، اب سب کو سمجھ آگئی ہے کہ ٹوٹنے اور بکھرنے میں نقصان ہے۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا نیا سال شروع ہونے والا ہے، پریشانی کا سال ختم ہوا۔ کراچی سب کی خدمت کرتا ہے اور آج شہر ٹوٹ رہا ہے تو ہم کیوں بکھرے ہوئے ہیں۔ سمندرکےقریب رہتے ہیں مگرپانی کی ایک ایک بوند کو ترستے ہیں۔ نفرتیں ختم کروانے کے لئے سب کے پاس گیا، ہم سب نے مل کر شہر کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔ کراچی کے شہریوں سے مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ اتنے ظلم سہنے کے باوجود شہری اف نہیں کر رہے۔ کس کا انتظار ہے، کوئی نہیں آئے گا، کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔ ہمیں خود ہی ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہے، فاروق ستار سے میرا تعلق ڈھکا چھپا نہیں، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی سمیت سبھی شہر کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔

کامران ٹیسوری کا  مزیدکہنا تھا کہ بہت دیر ہو گئی،۔جس کے پاس گاڑی تھی وہ موٹرسائیکل پر آگیا ہے، لوگ اتنے مایوس ہو چکے ہیں کہ ووٹ نہیں دینا چاہتے۔ کراچی میں تعلیم، ہیلتھ کا نظام صفر اور نوکریاں نہیں ملتی، کراچی شہر میں بجلی ہے نہ گیس ہے۔ ہر چیز مافیا کے قبضے میں ہے، ہم نے غلطیوں سے اپنی طاقت کو کھو دیا ہے۔ کراچی والوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ بخشش پر گزارہ کریں گے یا پھر اپنا حق چاہیے۔