وزیراعظم شہبازشریف کا سال نو پرپیغام 

 وزیراعظم شہبازشریف کا سال نو پرپیغام 
کیپشن: Prime Minister Shehbaz Sharif's message on New Year

 پی ا ین این:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2022 پاکستان کیلئے ایک اور مشکل سال تھا۔ بدترین سیلاب نے ہماری معاشی مشکلات میں اضافہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ  سالِ نو کیلئےمیرا عہد ہےکہ میں اس سال اپنا وقت اور تمام تر  توانائیاں پاکستان کےلوگوں کی تکالیف کو کم کرنے، سیلاب زدگان کی بحالی اورپاکستان کوترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنےکیلئےاستعمال کروں گا۔

وزیراعظم نے قوم کو نئے سال کی مبارک باد دی اور کہا کہ دعا ہے 2023 انسانیت کی فلاح و بہبود اورخوش حالی کا باعث بنے، 2023میں پاکستان کو معاشی و سیاسی استحکام کی طرف لے کر جائیں گے،  2022پاکستان کیلئے تلخ و شیریں ثابت ہوا، 2022 میں سیلاب کی تباہ کاریوں نےمسائل اور تکالیف میں اضافہ کیا۔ 2023 میں 3 کروڑ  30 لاکھ سیلاب متاثرین کی زندگیوں میں اجالے کریں گے، نئے سال میں دنیا کو  موسمیاتی تبدیلیوں سمیت ہمہ جہت چیلنجوں کاسامنا ہے،  نئے سال کو اپنے نوجوانوں کیلئے مواقع کا سال بنائیں گے۔

 شہبازشریف کاکہنا تھا کہ دعا ہے نیا سال مقبوضہ جموں و کشمیر اور  فلسطین کی آزادی کا سال ہو، نئے سال پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔