نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر نواز شریف کا پیغام

Dec 31, 2022 | 20:27 PM

ایک نیوز :بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پرمسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نےتعزیتی پیغام جاری کردیا۔
 تفصیلات کےمطابق ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا "پی ایم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ پی ایم مودی اور ان کے خاندان کو اس المناک اور ناقابل تلافی نقصان پر  ہماری طرف سے دلی تعزیت۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی  انتقال کر گئیں ،ان کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔  99 سالہ ہیرا بین بدھ کے روز سے صحت کی خرابی کی وجہ سے مغربی ریاست گجرات کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

 مودی نے جمعہ کی صبح ٹویٹ کرکے اپنی والدہ کی موت کی خبردی ،والدہ کی آخری رسومات کے بعدبھی انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مغربی بنگال ریاست میں طے شدہ پروگراموں میں شرکت کی۔

مزیدخبریں