سی این جی سٹیشنز کل سے ایک ماہ کیلئے بند

Dec 31, 2022 | 20:17 PM

ایک نیوز :دفعہ 144 کے تحت صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک ماہ کے لئے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے 31 جنوری 2023ء تک پشاور میں تمام سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے۔سی این جی سٹیشنز بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لئے کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ سی این جی سٹیشنز بندش کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف کارروائیوں کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں