سوشل میڈیا پرملکی معیشت کیخلاف منفی مہم چلانیوالوں کی شامت 

Dec 31, 2022 | 20:09 PM

ایک نیوز :سوشل میڈیا پر ملکی معیشت کیخلاف منفی مہم چلانیوالوں کی شامت آگئی ،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مہم چلانیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابقگزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر طویل مشاورت کی گئی،  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کو معیشت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیرخزانہ نے پاکستان کے دیوالیہ ہونےافواہوں مسترد کرتےہوئے کہاکہ چند ہفتوں میں  معاشی حالت بہتر ہوجائیگی۔

اجلاس کے شرکاء نے ملک کے ڈیفالٹ کرنے کے بیانیہ کو دشمن کا ایجنڈا قرار دیا،اجلاس میں ملکی معیشت کے حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت کے بیانات کا جائزہ بھی لیا گیا، اجلاس میں  شرکاء نے غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز بھی دی، اور سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کی۔

مزیدخبریں