ایک نیوز :صدر عارف علوی نے 9 سال سے ریلیف کی منتظر بیوہ کو منافع کے ساتھ انشورنس کلیم کی رقم دینے کا حکم دیدیا۔
صدر مملکت نے بیوہ کو شوہر کی لائف انشورنس پالیسی کی رقم 9 سال سے ادا نہ کرنے پر اسٹیٹ لائف کی سرزنش کی ،صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی اپیل مسترد کر دی، صدر مملکت نے کہا کہ اسٹیٹ لائف مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے انشورنس کے ساتھ جمع شدہ منافع بھی بیوہ کو ادا کرے۔
صدر نے مزید کہا کہ اسٹیٹ لائف نے شوہر کی جانب سے دل کی بیماری خفیہ رکھنے کا بہانہ بنا کر بیوہ کو کلیم کی ادائیگی سے انکار کر دیا تھا ،پالیسی کے اجراء سے قبل مجاز میڈیکل آفیسر نے طبی معائنہ میں پالیسی ہولڈر کو صحت مند قرار دیا، پالیسی کے اجراء سے قبل اسٹیٹ لائف کے پاس مبینہ بیماری دریافت کرنے کے تمام ذرائع موجود تھے، پالیسی سے پہلے مبینہ بیماری ثابت کرنے کی ذمہ داری اسٹیٹ لائف پر عائد ہوتی ہے ۔