سال 2022 کے آخری دن میں منشیات کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا 

Dec 31, 2022 | 17:50 PM

ایک نیوز :لاہور کی سیشن کورٹ  سے سال 2022  کے آخری دن  منشیات کیس  میں ملزم بری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں ملزم شہباز کیخلاف منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ملزم شہباز پر پراسکیوٹر کی جانب سے عدم ثبوت کی بنا پر الزم ثابت نہ ہوسکا۔ایڈیشنل سیشن جج عمر فاروق بھٹی نے کیس پر سماعت کی ۔ایڈووکیٹ خاور مخبوب نے عدالت میں دلائل دئیے۔ملزم کے خلاف عدالت میں چالان جمع تھانہ شفیق آباد پولیس نے چالان جمع کروا رکھا تھا۔دس ماہ سے ملزم قید میں تھا۔گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

واضح رہے کہ ملزم شہباز کے خلاف تھانہ شفیق آباد میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا



مزیدخبریں