نئے سال کا تحفہ ،سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی
کیپشن: A fall in the price of gold

ایک نیوز :ملک میں سونا سستا ہوگیا ۔سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی سےایک تولہ 1 لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق10 گرام سونے کی قیمت171 روپے کم ہوئی جس کے بعد دس گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 57 ہزار 665 روپے ہوگیا۔ صرافہ بازار میں چاندی کی فی تولہ قیمت2070روپےبرقرار ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے سے 1824 ڈالر فی اونس ہوگئی۔