اسلام آباد پولیس میں  بھرتی کیلئے30ہزارامیدواروں کاامتحان

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئےانٹرویو،سٹیڈیم بھرگیا
کیپشن: Islamabad police recruitment interview, the stadium was full

ایک نیوز : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس میں 1667 خالی آسامیوں پر  بھرتی کے لیے پاکستان بھر سے 30ہزار سے زائد مرد و خواتین امیدوار  پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کیلئےانٹرویودینےآئےنوجوانوں کی سٹیڈیم میں موجودگی کی ویڈیوٹویٹرپرشیئرکردی ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اہلیت جانچنے کے لیے تحریری امتحان اسلام آباد کے اسٹیڈیم میں منعقد کیا اور اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسٹیڈیم کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کی ہیں جس میں اسٹیڈیم کو امیدواروں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

سی پی او ہیڈ کوارٹرز، سی پی او سکیورٹی، سی پی او سیف سٹی، سی پی او ٹریننگ و لاء اینڈ آرڈر، سی پی او آپریشنز نے اس بھرتی کے تمام عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور امتحانات کے تمام مراحل کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔

 واضح رہے کہ اس امتحان میں اہل قرار پانے والے امیدواروں کو سلیکشن کے اگلے مراحل سے گزرنا ہو گا۔

یہ کوئی فٹبال یا کرکٹ میچ نہیں بلکہ ہمارے ملک کے بے روزگار نوجوان ہیں جو کہ اسلام آباد میں پولیس کےلئے انٹرویو دینے آیے ہیں pic.twitter.com/qetiUkxq7j

جام کمال کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ یہ کوئی فٹبال یا کرکٹ میچ نہیں بلکہ ہمارے ملک کے بے روزگار نوجوان ہیں جو کہ اسلام آباد میں پولیس کےلئے انٹرویو دینے آئے ہیں۔