پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

Dec 31, 2022 | 17:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز :وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول و ڈیزل کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم سے 15 جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 227.80 روپے فی لیٹربرقرار رہے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 76 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 169 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

مزیدخبریں