کورین اداکار لی جونگ سک  اورگلوکارہ آئی یو کی دوستی رشتہ میں کیسے بدلی؟

کورین اداکار لی جونگ سک  اورگلوکارہ آئی یو کی دوستی رشتہ میں کیسے بدلی؟

ایک نیوز: معروف کورین اداکار لی جونگ سک  اور معروف گلوکارہ آئی یو  نے ایک دوسرے کیساتھ رشتہ کی تصدیق کر دی ہے۔
رپورٹ  کے مطابق مشہور پاپ گلوکارہ آئی یو اور  اداکار لی جونگ سک ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔دونوں ستارے تقریباََ چار ماہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔  دونوں ستاروں  کی ملاقات 10 سال قبل ہوئی تھی اور وہ ایک دوسرے کے اچھے دوست تھے لیکن اب یہ دوستی محبت کے رشتے میں بدل چکی ہے۔
ڈسپیچ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ لی جونگ سک اور آئی یو نے رواں سال کرسمس بھی ساتھ منایا تھا اور گلوکارہ نے رواں سال ہونے والی اداکار کے بھائی کی شادی میں بھی شرکت کی تھی۔

ڈسپیچ کوریا کے سب سے بڑے پاپرازی میڈیا اور مشہور شخصیات کے رومانس کے بارے میں  انکشاف کر تا ہے اور تمام کوریائی مشہور شخصیات کے بارے میں تیز ترین بریکنگ نیوز، گپ شپ اور مزید معلومات فراہم کرتا ہے۔