بھارت میں ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے سے بس کار سے جا ٹکرائی، 9 افراد ہلاک

Dec 31, 2022 | 16:22 PM

ایک نیوز نیوز:   بھارت کی ریاست گجرات میں ایک بس  کے ایس یو وی کارمیں ٹکرانے سے 9 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوس ناک واقعہ بس کے ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے  بھارتی ریاست گجرات کے ضلع نوساری میں پیش آیا۔

مسافروں سے بھری بس  سورت میں مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو واپس لے کر جا رہی تھی کہ اسی دوران بس ڈرائیور کو نوساری ہائی وے پر دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث بس بے قابو ہو کر فارچونرگاڑی سے ٹکرا گئی۔

فارچونر کار میں موجود 9 تمام  افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ بس کے 29 مسافر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بس کا ڈرائیور بھی مووع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس کو پولیس کی جانب سے کلیئر کروادیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں