ایک نیوز : لاہور میں تھانہ ہڈیارہ کے اے ایس آئی نے بخار میں مبتلا ہونے کے باوجود چھٹی نہ ملنے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی .
رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی کامران ASI 278/L کے بھائی ناصر نےفون کر کے تھانہ ہڈیارہ اطلاع دی کہ بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اے آئی ایس آئی کامران ڈیوٹی پر نہیں آسکتے لیکن انہیں چھٹی نہیں دی گئی جس کے بعد کامران نے خود کو فائر مار کر خود کشی کر لی ہے جس کو ایوسینا ہسپتال بیدیاں روڈ لےکر گئے ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی . کامران ہڈیارہ تھانہ میں گذشتہ 3ماہ سے انوسٹیگیشن ونگ میں تعینات تھا.