قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر

 قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر
کیپشن: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی،منظرعام پر

ایک نیوز: قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی،اجلاس میں شرکاء نے ملک کے ڈیفالٹ کرنے کے بیانیہ کو منظم سازش اور دشمن کا ایجنڈا قرار دیدیا۔ تحریک انصاف اور عمران خان کے خیالات پر سلامتی کمیٹی کے ارکان کا سخت موقف،غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز  بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں معیشت کو سدھارنے کے مشن پر  طویل مشاورت کی گئی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو رد کر دیا،وزیر خزانہ نے چند ہفتوں میں معاشی حالت بہتر ہونے کا یقین دلایا،شرکاء نے ملک کے ڈیفالٹ کرنے کے بیانیہ کو منظم سازش اور دشمن کا ایجنڈا قرار دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت کے بیانات کا جائزہ بھی لیا گیا،این ایس سی نےمعیشت سے متعلق خدشات پر مبنی بیانیہ پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کے خیالات پر سلامتی کمیٹی کے ارکان نے سخت موقف اپناتے ہوئے غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز  بھی دیدی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کردی گئی ہے اور قومی سلامتی کمیٹی پیر کو ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی،اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی،اجلاس میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔