بورے والا:گن پوائنٹ پر خواجہ سراؤں کی پوری ٹیم لٹ گئی

Dec 31, 2022 | 15:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بورےوالا  میں تھانہ جھال سیال کی حدود میں خواجہ سرا ٹیم کے ساتھ مسلح ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں نامعلوم مسلح افراد لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق بورےوالا  شی میل ایسوسی ایشن کی مرکزی رہنما عاشی چوہدری نے پریس کلب بورےوالا میں اپنی ٹیم کی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ مہندی کی تقریب میں پروگرام کرنے جا رہے تھے کہ تھانہ جھال سیال کی حدود نواحی گاوں 485/ای بی شاہی موڑ کے قریب مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر گاڑی کو روکا۔  مجھے اور میری ساتھیوں ارم خان،لاجی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم نے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔  شی میل ایسوسی ایشن کی مرکزی راہنماء عاشی چوہدری نے ڈی پی او وہاڑی سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس تھانہ جھال سیال مصروف تفتیش ہے۔ 

مزیدخبریں