نئے سال کی خوشیاں منانے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی ختم

Dec 31, 2022 | 15:24 PM

 ایک نیوز : میرے سندھ کے  نوجوان باشعور۔۔۔۔  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی۔

 وزیراعلی سندھ نے نئے سال کی خوشیاں منانے کے لئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ختم کردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میرے  نوجوان ڈبل سواری  پر پابندی  کے خاتمے کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ کوئی بھی نوجوان ون ولنگ یا اسلحے کی نمائش  نہیں کرے گا انہوں نے اپیل کی کہ نوجوان نئے سال کی خوشیاں  خوب منائیں لیکن ایک دوسرے کے احترام اور عزت کے ساتھ ۔میرے نوجوان باشعور ہیں، اپنا اور دوسروں کی فیملیز کا احترام اور خیال رکھیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال سیلاب متاثرین کی بحالی ، ملک میں  جمہوریت اور معیشت  کی مضبوطی کا سال ہوگا۔

 دوسری طرف کراچی میں پولیس نے سال نو کے جشن کے موقع پر سی ویو پر پہنچنے والے شہریوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت کئی راستے ون وے کر دیئے گئے ہیں۔

کراچی میں سال نو کا جشن منانے کے لیے لوگ سی ویو کے ساحل کا رخ کرتے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے سال نو کی رات کے لیے ٹریفک پلان جاری کیا ہے جس میں ڈی ایچ اے کے رہائشیوں اور سی ویو پر جشن کے لیے آنے والوں کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ٹریفک پلان کے تحت درج ذیل سڑکیں بند کردی گئی ہیں یا ان پر صرف ایک طرف سے جانے کی اجازت ہے۔

مکڈونلڈ سی ویو سے ویلج ریسٹورنٹ اور خیابان خالد کے کٹ تک سڑک ون وے کر دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے جاری کردہ نقشے سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ میکڈونلڈ سے خیابان خالد کے کونے کی طرف جا سکیں گے لیکن مخالف سمت میں جانے کی اجازت نہیں گی۔

صبا اتحاد سگنل سے ویلج ریسٹورنٹ تک سڑک بند ہوگی

دو دریا سے آتے ہوئے خیابان خالد سے لے کر کلاک ٹاور تک سڑک بند ہوگی۔

ٹریفک پلان میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام شہری جو ایکسپریس وے اور کورنگی روڈ سے براستہ اختر کالونی خیابان اتحاد سے سی ویو کی طرف آنا چاہیں وہ صبا اتحاد سگنل سے دائیں جانب خیابان شمشیر سے ہوتے ہوئے سی ویو کی جانب جا سکیں گے اور واپسی کے لیے سی ویو روڈ سے خیابان خالد کے کٹ سے بائیں جانب 26 اسٹریٹ، اتحاد صبا سگنل، عائشہ مسجد، کریک روڈ سے قیوم آباد کی طرف جا سکیں گے۔ (نوٹ اتحاد صبا سگنل کی جانب ویلج ریسٹورنٹ جانے والا راستہ بند ہوگا۔)

مزیدخبریں