بے شرم رنگ ، بھارت نے پھر پاکستانی موسیقی چرا لی

بے شرم رنگ ، بھارت نے پھر پاکستانی موسیقی چرا لی

ایک نیوز: بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا ، بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی گلوکار کی موسیقی چرا لی بھارتی گانا بے شرم رنگ بھی پاکستانی گلوکار سجاد علی کے گانے کی طرز نکلی۔ 
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیجنڈری میوزک آرٹسٹ سجاد علی نے بالی ووڈ میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی اداکاری والی فلم پٹھان کے ہٹ گانے بیشرم رنگ کے لیے مبینہ طور پر  استعمال موسیقی پاکستانی معروف گلوکارسجاد علی کے گانے کی نکلی۔ گلوکار سجاد علی کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچیس سے چھبیس سال قبل اس طرز کا گانا بنایا۔

 سجاد علی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا ایک کلاسک گانا اب کے ہم بیچارے گایاان کے بیٹے  گٹار بجا رہے ہیں۔ 

گلوکار نے ویڈیو پیغام میں گانے یا فلم کے نام کا ذکر نہیں کیا  لیکن  بیشرم رنگ کی کمپوزیشن اب کے ہم بیچارے سے بہت ملتی جلتی ہے۔ایک اور پاکستانی فنکار کے کمپوزیشن کو بغیر کسی کریڈٹ یا اعتراف کے بے شرمی سے کاپی کرنے پر  مداحوں نے بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-31/news-1672476992-8178.mp4