عمران لطیف: سکولوں کی کمرشلائزیشن فیس میں لاکھوں روپےکا اضافہ،پنجاب بھر میں ہزاروں پرائیوٹ سکول بند ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمرشلائزیشن فیس بڑھنے سے نئے تعلیمی سال سے بچوں کی فیس بھی بڑھنے کا امکان ہے،سکول مالکان کمرشلائزیشن فیس کے بل ملنے پر پریشان نظر آرہے ہیں۔
پرائیوٹ سکولوں نےکمرشلائزیشن فیس کیخلاف ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پرائیوٹ سکول مالکان کا کہنا ہے کہ کم فیس پرائیوٹ سکولز کمرشلائزیشن فیس ادا نہیں کرسکیں گے،حکومت پرائیوٹ سکولوں کو کمرشلائزیشن فیس اور ٹیکسسز میں چھوٹ دے، سکول کھلتے ہی ملک بھر میں کمرشلائزیشن فیس کیخلاف آواز اٹھائیں گے،حکومت نے فوری عقلمندانہ فیصلہ نہ لیا تو تعلیم غریب بچوں کی پہنچ سے دور ہوجائے گی۔