جتوئی: جعلی فنگر پرنٹ بناکر شہریوں کے کروڑوں لوٹنے والا گروہ متحرک

Dec 31, 2022 | 13:37 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز :   جتوئی میں جعلی سلی کون سے فنگر پرنٹ بنانے والے گروہ متحرک ہیں جو کہ جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعے مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں جعلی فنگر پرنٹس تیار کرنے والہ گروہ متحرک ہے۔ گروہ شہریوں کا ڈیٹا نادرا کیا سک، بی آئی ایس پی پروگرام، باہمت بزرگ پروگرام کی مدد سے لیکر اسکے مطابق جعلی سلی کون کے ہزاروں انگوٹھے تیار کرتے ہیں جس  کو اپنے مذموم مقاصد میں استعمال کرتے ہیں سم ڈیوائس سے مختلف نیٹ ورک کی سمیں نکالتے ہیں جس کو بڑے بڑے فراڈوں میں استعمال کرتے ہیں۔ 

ملزم مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم پر جا کر فراڈیہ گینگ کے لوگ جعلی انگوٹھوں کے ذریعے سے ٹرانزیکشن کر کے اب تک کروڑوں کا فراڈ کر چکے ہیں ایچ بی ایل بینک جتوئی میں گینگ کی جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے اے ٹی ایم سے ٹرانزیکشن سامنے آنے کے باوجود بھی نہ بینک انتظامیہ نے کاروائی کی ہے اور نی ہی مقامی انتظامیہ کے جانب سے کوئی کارروائی عمل میں  لائی جا رہی ہے جبکہ ایس ایچ او جتوئی کا کہنا ہے کہ ہم اس کا کیس درج نہیں کرسکتے یہ ایف آئی اے کا کیس ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-31/news-1672475679-3281.mp4

مزیدخبریں