ایک نیوز: سیالکوٹ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے بھائی کے اندھے قتل میں ملوث قاتل بھائی اور خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 27 اکتوبر 2022 کو تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں بھائی علی رضا کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے سائل کے بھائی سہیل احمد کو قتل کر دیا تھاا ند ھےقتل کی بابت ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی اے ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی۔
پولیس ٹیم نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔جس میں بھائی ہی اپنے سگے بھائی کا قاتل نکلا۔دوران تفتیش مقتول سہیل احمد کی بیوی کے ساتھ ملزم علی رضا کے ناجائز تعلقات تھے۔ ملزم علی رضا نے کرایہ کے شوٹر منگوا کر اپنے ہی سگے بھائی کو قتل کروادیا۔ بعد میں شک کی بنیاد پر جب شامل تفتیش کیا گیا تو معلوم ہوا کہ مقتول کی بیوی بھی اس میں شامل تھی۔ تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے مقتول کی بیوی اور بھائی سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔