ایک نیوز: اوگرانےایل پی جی کی قیمتوں میں 12 روپے فی کلو کمی کر دی ہے، گھریلو سلنڈر 137 جبکہ کمرشل 527 روپے سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاجس کے بعد گیس کی قیمت 12 روپے کمی سے 216روپے سے کم ہوکر204روپے کلو ہو گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری پیداواری قیمت میں 9913 روپے فی میٹرک ٹن کمی سے 134996روپے ہو گئی، گھریلو سلنڈر2548روپے سے کم ہوکر 2411روپے اور کمرشل سلنڈر9804 روپے سے کم ہو کر 9278روپے ہو گیا۔
ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی پر لگے تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائےتاکہ سردیوں میں غریب عوام کو سستی گیس مہیا کی جاسکے۔
قدرتی گیس کے شاٹ فال کو پورا کرنے کیلئے ایل پی جی امپورٹ کی جامع پالیسی بنائی جائے جبکہ گوجرانوالہ میں سینکڑوں غیرمعیاری سلنڈر بنانے والے کارخانے بند کئے جائیں۔