کراچی میں ڈاکوؤں نے سکول کو بھی نا چھوڑا، بچوں اور اساتذہ سے لوٹ مار

Dec 31, 2022 | 12:34 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : کراچی کا وارث کون؟  کراچی کے علاقہ کورنگی نمبر 5 میں ڈاکوؤں نے  تعلیمی ادارےکو بھی نا بخشا ، سکول میں تعلیم کے حصول کیلئے آئے طلبا اور اساتذہ  کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق سکول سے ملزمان بھاری مالیت کے 20 سے زائد موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدرقم لوٹ کر لے گئے۔ دو ڈاکو کلاس میں داخل ہوتے ہیں اور استادوں اور طلباء دونوں کے بیگز کی تلاشی لیتے ہیں۔ملزمان کو اسکول کے ہر آفس اور کلاس کے عملے اور طلباء سے لوٹ مار کرتے ہیں اور واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں