شمالی کوریاکا مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

north korea missile
کیپشن: north korea missile
سورس: google

 ایک نیوز : سنگین اشتعال انگیزی ۔۔۔جنوبی کوریا  کاکہنا ہے کہ شمالی کوریا نے تین مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
 رپورٹ  کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نےشمالی کوریا کی طرف سے مشرقی سمندر میں داغے گئے تین کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا ہے جو شمالی ہوانگھے صوبے کے چنگوا کاؤنٹی کے علاقے سے صبح 8:00 بجے فائر کیے گئے۔
شمالی کوریا کی جانب سے تقریباً ہر ماہ میزائلوں کی لانچ جس میں اس کا اب تک کا سب سے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہے، کے تجربات سے جزیرہ نما کوریا پر فوجی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ایک سنگین اشتعال انگیزی ہے جو جزیرہ نما کوریا کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔
یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ نے کہا کہ تازہ تجربات امریکی اہلکاروں یا علاقے یا واشنگٹن کے اتحادیوں کے لیے فوری خطرہ نہیں ۔