اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، ووٹرز ووٹ ڈالنے پہنچ گئے،عملہ غائب

Dec 31, 2022 | 11:44 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیدپور گاؤں یونین کونسل 1 میں ووٹرز پولنگ کے لیے پہنچ گئے۔

پولنگ اسٹیشن کے گیٹ بند ہونے پر ووٹرز نے قطار میں کھڑے ہو کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ہیلی کاپٹر کا غلط استعمال پراہم سیاسی رہنما کو 7سال قید کی سزا

اسلام آباد کی یوسی 62 جی سیون اور یوسی 79 جی ٹویلو میں بھی ووٹرز پولنگ اسٹیشنز کے باہر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ یوسی31 لوہی بھیر پولیس فاؤنڈیشن پولنگ اسٹیشنز اور یوسی 34 لوہی بھیر کورنگ میں بھی ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن آج ہی کرانے کے حکم پر الیکشن کمیشن نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں