ایک نیوز: لاہور مانگامنڈی میں 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک جبکہ اسکے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق مانگا منڈی میں ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس کے پہنچتے ہی ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ 2 ملزم بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کی لاش کو مردہ خانے جمع کروا دی گیا ہے جبکہ اس کے باقی 2 ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔