ایک نیوز: اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام
رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر آفس میں مالدیپ بھیجے جانیوالے پارسل سے ہیروئین برآمد کی ہے۔ 470 گرام ہیروئین کرکٹ ہارڈ بالز کے اندر مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
اے این ایف نے دوسری کارروائی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دمام جانے والے چارسدہ کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 79 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں۔ اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے 40 کلو چرس برآمد کی ہے۔
https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-12-31/news-1672467871-7847.jpeg
لاہور کوٹ لکھپت میں واقع نجی کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے پارسل جیکٹ میں جزب 650 گرام مشکوک مواد بھی برآمد کیا گیاہے۔
کراچی کیماڑی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے رکشہ سے 3 کلو چرس برآمد کی ہے جس میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔