پہلی خاتون اینکر باربرا والٹرز نیویارک میں انتقال کرگئیں

Dec 31, 2022 | 11:22 AM

ایک نیوز : کھری ، سخت گیراور صاف گو ۔۔۔ لیجنڈ جرنلسٹ اور   دنیا کی پہلی خاتون ٹی وی اینکر باربر اوالٹرز 93 سال کی عمر میں نیویارک میں انتقال کرگئیں۔

 باربرا والٹرز طویل ترین عرصے سے اے بی سی ٹی وی جو والٹ ڈزنی کمپنی کی ملکیت ہے سے وابستہ رہیں  ۔ ٹی وی پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا چہرہ باربرا والٹرز کا قراردیا گیا ۔والٹرزنے 1997 میں اے بی سی خواتین کا مشہور ٹاک شو "دی ویو" تخلیق کیا۔ جو دنیا بھر کی خواتین میں خصوصی طورپر مقبول  ہوا۔

پانچ دہائیوں پر محیط نشریاتی کیریئر میں والٹرز نے عالمی رہنماؤں کے انٹرویو کیے، جن میں کیوبا کے فیڈل کاسترو، برطانیہ کی مارگریٹ تھیچر، لیبیا کے حکمران معمر قذافی، عراقی حکمران صدام حسین، روسی صدور بورس یلسن اور ولادیمیر پوتن، اور رچرڈ نکسن کے دورسے لے کر اب تک برسر اقتدار آنیوالا ہر امریکی صدر اور  ہرخاتون اول شامل ہیں۔

  باربرا والٹرز بوسٹن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد، لو والٹرز، نائٹ کلب کے مالک اور بکنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے تھے، اور انہیں کامیڈین فریڈ ایلن اور اداکار جیک ہیلی کو دریافت کرنے کا کریڈٹ دیا گیا۔

سارہ لارنس کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد، باربرا  نے 1961 میں این بی سی کے "آج" شو میں بطور مصنف اور سیگمنٹ پروڈیوسر کام کیا۔ اسے فیچر کہانیوں کے ساتھ ایئر ٹائم ملنا شروع ہوا - جیسے  کہ ایک دن ’’ پلے بوائے بنی ‘‘ کے ساتھ ۔ جو انتہائی مقبول ہونے کے بعد عامر امریکیوں کی زندگی کا حصہ بن گیا۔

پروگرام کے میزبان کے ہنری اور کو پروڈیوسر  ہیری ریزنر کی مخالفت کے بعد  باربرا والٹرزنے 13 سال بعد این بی سی ٹی وی چھوڑ دیا اور اس کے حریف ٹی وی اے بی سی  کو ریکارڈ ایک ملین ڈالرسالانہ تنخواہ پر ایوننگ نیوز کی پہلی خاتون نیوز اینکرکے طور پر جوائن کر لیا۔

باربرا والٹرز نے 2013 میں نیو یارک ٹائمز کوایک انٹرویو میں بتایا  تھا کہ  انہوں  نے یلسن سے پوچھا کہ کیا وہ بہت زیادہ پیتے ہیں، اور میں نے پوٹن سے پوچھا کہ کیا اس نے کسی کو مارا ہے۔" دونوں نے جواب نہیں دیا۔

29 سالوں تک باربرا والٹرز نے اکیڈمی ایوارڈ کے نامزد افراد پر مشتمل پری آسکر انٹرویو پروگرام کی میزبانی کی۔ 

1978 میں "ABC ایوننگ نیوز" پر نیٹ ورک کے پرائم ٹائم نیوز میگزین شو "20/20"  شروع کیا اور 25 سال تک اس پروگرام کے ساتھ رہی۔ 

1977 میں، اس نے مصر کے صدر انور سادات اور اسرائیلی وزیر اعظم بیگن کے ساتھ صلح کرنے سے پہلے ایک مشترکہ انٹرویو کیا۔

مزیدخبریں