الیکشن 13 پارٹیوں کے خلاف اسلام آباد میں ریفرنڈم ہوگا:شیخ رشید

Dec 31, 2022 | 11:14 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے 10 ماہ میں اپنے کیسز ختم اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا۔

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ عنقریب ان کے کیسوں کا اور اوورسیز ووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، معاشی، سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی، ٹیکنیکل یا نگران حکومت ٹیکنیکلی ڈیفالٹ میں کیا کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 77 وزراء میں اسحاق ڈار کی جعلی منصوبہ بندی اور بلاول کے فضائی دورے سب ناکام ہوئے، ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، الیکشن جب بھی ہوگا 13 پارٹیوں کے خلاف اسلام آباد میں ریفرنڈم ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عوام کے ساتھ ہاتھ کرنے والا پچھتائے گا، ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی، مہنگائی 30فیصد بڑھ گئی، 10جنوری تک 1.3 ارب ڈالر دینے ہیں، نئے سال ایم کیو ایم ایک اور باپ پارٹی نیک ہوجائے گی۔

مزیدخبریں